Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / چیف منسٹر چندر شیکھر راو 10 روزہ دورہ پر چین و ہانگ کانگ روانہ

چیف منسٹر چندر شیکھر راو 10 روزہ دورہ پر چین و ہانگ کانگ روانہ

حیدرآباد 7 ستمبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو ایک 16 رکنی وفد کی قیادت میں آج دس روزہ دورہ چین و ہانگ کانگ پر روانہ ہوگئے ۔ وہ چین میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریاست میں مزید سرمایہ کاری کے امکانات پر چین اور ہانگ کانگ کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی بات چیت کرینگے ۔ چندر شیکھر راو کا یہ دورہ تنازعہ کا شکار بھی ہوا ہے کیونکہ انہوں نے دو کروڑ روپئے کے صرفہ سے ایک چارٹرڈ طیارہ کرایہ پر حاصل کیا ہے ۔ چندر شیکھر راو اور ان کی ٹیم چین میں شنگھائی ‘ بیجنگ اور شینزین کا دورہ کریگی ۔ اسپیکر اسمبلی مدھوسدن چاری ‘ قانون ساز کونسل کے صدر نشین سوامی گوڑ بھی سرکاری وفد میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT