Wednesday , December 12 2018

چیف منسٹر کا آج دورہ سدا شیو نگر

کاماریڈی :11؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو 12 مارچ کے روز ضلع نظام آباد کے یلاریڈی حلقہ کے سداشیو نگر کا دورہ کررہے ہیں۔ چیف منسٹر کل صبح 10 بجے ذریعہ ہیلی کاپٹر حیدرآباد سے روانہ ہوں گے اور 10:30 بجے صبح سداشیو نگر پہنچیں گے اور مشن کاکتیہ کے کاموں کا افتتاح انجام دیں گے۔ چیف منسٹر کی آمد کی اطلاع کے ساتھ ہ

کاماریڈی :11؍ مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو 12 مارچ کے روز ضلع نظام آباد کے یلاریڈی حلقہ کے سداشیو نگر کا دورہ کررہے ہیں۔ چیف منسٹر کل صبح 10 بجے ذریعہ ہیلی کاپٹر حیدرآباد سے روانہ ہوں گے اور 10:30 بجے صبح سداشیو نگر پہنچیں گے اور مشن کاکتیہ کے کاموں کا افتتاح انجام دیں گے۔ چیف منسٹر کی آمد کی اطلاع کے ساتھ ہی ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس، ایس پی چندرشیکھر ریڈی، رکن اسمبلی یلاریڈی اے رویندرریڈی نے مشن کاکتیہ کے تحت انجام دئیے جانے والے کاموں کی نشاندہی کی اور قدیم تالاب سے مٹی کی نکاسی کا فیصلہ کیااور اس کیلئے انتظامات کا آغاز کیا۔ ضلع کلکٹر نے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے جنگی خطوط پر کاموں کو انجام دینے اور پروگرام کی کامیابی کیلئے ضلع کے عہدیداروں کو متحرک کردیا۔ ایس پی نظام آباد مسٹر چندر شیکھرریڈی نے پولیس انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایتیں جاری کی۔ چیف منسٹر کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے رکن اسمبلی یلاریڈی اے رویندرریڈی، رکن اسمبلی کاماریڈی مسٹر گمپا گوردھن سرگرم ہوگئے ہیں۔ چیف منسٹر گذشتہ دو ماہ سے ضلع کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لمحہ آخر میں منسوخ کررہے ہیں جس کی وجہ سے اب بھی اس پروگرام کے بارے میں تجسس برقرار ہے۔

سڑک حادثہ میں شوہر بیوی ہلاک
کاماریڈی :11؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی حلقہ کے سداشیو نگر منڈل کے موضع راما ریڈی کے حدود میں کل شام پیش آئے سڑک حادثہ میں شوہر اور بیوی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب یلاریڈی کے سرینواس کی بیوی سروپا اور ان کا دو سالہ لڑکا سریدھر بائیک پر ویملاواڑہ مندر کے درشن کیلئے جارہے تھے کہ راما ریڈی اسکول کی بس ریڈی پیٹ کی رخ جارہی تھی اور ان کی بائیک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں شوہر اور بیوی برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ دو سالہ سریدھر اس حادثہ میں زخمی ہوگیا۔ سرینواس ایم پی ٹی سی انتخابات میں بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی بی جے پی قائدین بڑے پیمانے پر جمع ہوگئے۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس یہاں پہنچ کر بعد پنچنامہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا۔پولیس سداشیو نگر اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT