چیف منسٹر کا آج یا کل دورۂ دہلی، تلنگانہ مسئلہ پر بات چیت

حیدرآباد /23 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے ساتھ رابطہ میں ہے، ایک دو دن میں ان کے دہلی پہنچنے کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ مسئلہ پر چیف منسٹر سے بات چیت کریں گے، جب کہ راجیہ سبھا انتخابات کے لئے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ ا

حیدرآباد /23 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے ساتھ رابطہ میں ہے، ایک دو دن میں ان کے دہلی پہنچنے کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ مسئلہ پر چیف منسٹر سے بات چیت کریں گے، جب کہ راجیہ سبھا انتخابات کے لئے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں 6 نشستوں کے لئے راجیہ سبھا انتخابات ہوں گے، تاہم کانگریس ہائی کمان صرف تین نشستوں پر مقابلہ کے حق میں ہے، جب کہ چیف منسٹر چوتھا امیدوار بھی میدان میں اتارنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں تلنگانہ پر بحث جاری ہے، جب کہ صدر جمہوریہ نے مباحث کی مہلت میں ایک ہفتہ کی توسیع کی ہے۔ واضح رہے کہ سیما۔ آندھرا کے کانگریس ارکان اسمبلی جے سی دیواکر ریڈی کو متحدہ آندھرا کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں اتارنا چاہتے ہیں اور اب تک 12 ارکان اسمبلی ان کی تائید کا اعلان کرچکے ہیں۔ چیف منسٹر اور صدر پردیش کانگریس ایک دو دن میں دہلی پہنچ کر ہائی کمان سے ملاقات کریں گے، جس میں تلنگانہ کا موضوع بھی شامل ہوگا، کیونکہ آئندہ ماہ منعقد شدنی پارلیمانی اجلاس میں کانگریس ہائی کمان تلنگانہ قرارداد منظور کرنے کے حق میں ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ شنڈے نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے معاملے میں اپنے عہد کی پابند ہے۔

TOPPOPULARRECENT