Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کا ایرہ گڈہ مینٹل ہاسپٹل اور ٹی بی ہاسپٹل کا اچانک دورہ

چیف منسٹر کا ایرہ گڈہ مینٹل ہاسپٹل اور ٹی بی ہاسپٹل کا اچانک دورہ

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج اچانک ایر گڈہ مینٹل ہاسپٹل اور ٹی بی ہاسپٹل کا دورہ کیا اور یہاںعوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ حکومت تلنگانہ ریاست میں طبی سہولتوں کی فراہمی اور صحت عامہ کی برقراری کیلئے خصوصی توجہ دیتے ہوئے موثر اقدامات کررہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ناسازی صحت کے پیش نظر اپنا معائنہ کروانے کی غرض سے شاید ان دونوں ہاسپٹلس کا معائنہ کیا ۔ مسٹر کے چندر شیکھر راو نے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے اور بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ان دواخانوں کے عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔

TOPPOPULARRECENT