Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کا جمعرات کو دورہ محبوب نگر پالمور لفٹ اریگیشن اسکیم کا سنگ بنیاد

چیف منسٹر کا جمعرات کو دورہ محبوب نگر پالمور لفٹ اریگیشن اسکیم کا سنگ بنیاد

حیدرآباد ۔8جون ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ 11جون کو ضلع محبوب نگرکے بھوت پور منڈل کے تحت موضع پونیا میں ریاستی حکومت کی انتہائی ترجیحی اسکیم ’’ پالمور لفٹ اریگیشن اسکیم ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ضلع نظم و نسق محبوب نگر کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے وزیر صحت و طبابت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے رکن پارلیمان محبوب نگر جیتندر ریڈی اور رکن اسمبلی اے وینکٹیشور ریڈی کے ہمراہ لفٹ اریگیشن کیلئے رکھے جانے والے سنگ بنیاد کے مقام پر پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا ۔بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے لکشما ریڈی نے بتایا کہ متحدہ آندھراپردیش حکمرانی میں ضلع محبوب نگر کو زبردست نقصانات کے علاوہ مکمل ناانصافیاں ہوئی ہیں جبکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ضلع محبوب نگر کو ترقی یافتہ بنانے اور مکمل طور پر انصاف کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ انہوں نے پالمور لفٹ اریگیشن اسکیم کو قطعیت دیئے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سنگ بنیاد کے ذریعہ ضلع محبوب نگر سے حصول روزگار کیلئے نقل مقام کرنے والے غریب عوام کا انسداد کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بھوت پور کے مذکورہ مقام پر منعقد ہونے والی سنگ بنیاد تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT