Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کا سکریٹریٹ جانا نیوز ہے

چیف منسٹر کا سکریٹریٹ جانا نیوز ہے

صدر تلنگانہ بی جے پی ڈاکٹر لکشمن کا طنز
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایک ٹیچر کا اسکول جانا نیوز نہیں ہے ۔ کسی ڈاکٹر کا ہاسپٹل جانا نیوز نہیں ہے ۔ لیکن ہمارے لیے چیف منسٹر کا سکریٹریٹ جانا نیوز ہے ۔ یہ بات بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے کل حیدرآباد میں صحافت سے ملاقات پروگرام میں کہی وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی اسٹیٹ سکریٹریٹ میں شاذ و نادر موجودگی کا ذکر کررہے تھے ۔ لکشمن نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے لیے تحفظات ناممکن ہیں کیوں کہ یہ دستور کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے سے متعلق تلنگانہ حکومت کا وعدہ اقلیتی ووٹ بنک کی خوشنودی کے لیے ہے ۔ حقیقت میں 12 فیصد تحفظات فراہم کرنا ممکن نہیں ہے ۔ دستور میں سماجی پسماندگی کی بنیاد پر ہی تحفظات کی اجازت ہے ۔ مذہب کی بنیاد پر امتیاز کی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چار فیصد تحفظات سے متعلق یو پی اے حکومت کا فیصلہ عدالتی کشاکش سے دوچار ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT