Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کا عہدہ کانٹوں کے تاج کے مترادف

چیف منسٹر کا عہدہ کانٹوں کے تاج کے مترادف

حیدرآباد میں دفتر کے لیے نیویارک میں مائیکرو سافٹ کے چکر کاٹنا پڑا تھا : چندرا بابو

حیدرآباد میں دفتر کے لیے نیویارک میں مائیکرو سافٹ کے چکر کاٹنا پڑا تھا : چندرا بابو
وجئے واڑہ ۔ 12 ۔ جولائی : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ وہ نئی ریاست آندھرا پردیش کے لیے دارالحکومت کے قیام کو قطعیت دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس ضمن میں منصوبہ عمل تیار کیا جارہا ہے ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو آج یہاں لایولا کالج میں اے پی این جی او کے زیر اہتمام ان کے انداز میں منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کے دارالحکومت کو ہم نے قطعیت نہیں دی ہے بلکہ ہم اس کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہم ایک نیا دارالحکومت تعمیر کرنا ہے اور ریاست کی ترقی کے لیے اس علاقہ میں دستیاب تمام وسائل سے استفادہ کے لیے میں ایک منصوبہ عمل کو قطعیت دے رہا ہوں ۔ مسٹر نائیڈو نے اس موقع پر تمام سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ بھی تقسیم شدہ ریاست کی سنہرے آندھرا پردیش کے خطوط پر تعمیر کے لیے کلیدی رول ادا کریں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے چیف منسٹر کے عہدہ کو ’ کانٹوں کا تاج ‘ قرار دیا اور اس بات کی ایک مثال یاد دلاتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں مائیکرو سافٹ کے دفتر کے قیام کی درخواست کرنے کے لیے وہ نیویارک میں اس ( مائیکرو سافٹ ) کے صدر دفتر پر فائیلوں کے ساتھ چکر کاٹا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں ریاست کی مدد کے لیے ممکنہ تعاون کی فراہمی کے لیے مرکز سے اپیل کرچکے ہیں ۔ اس تقریب میں متعدد وزراء ، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی اور دوسرے بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT