Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر کا یادگیر گٹہ مندر کا دورہ

چیف منسٹر کا یادگیر گٹہ مندر کا دورہ

بھونگیر۔ 17 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر ڈیویژن اور آلیر اسمبلی حلقہ میں واقع مشہور یادگیر گٹہ مندر کی تقاریب ریاستی حکومت کی جانب سے بطورِ نذرانۂ عقیدت ،ملبوسات کی حوالگی اور خصوصی پوجا کے لئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بذریعہ ہیلی کاپٹرپہونچے۔ اس پروگرام میں سرکردہ سیاسی قائدین میں ریاستی وزراء اندرا کرن ریڈی، جگدیش ریڈی ایم پی، بورا نرسیا گوڑ، ایم ایل ایز سنیتا مہیندر ریڈی، پاپٹلا شیکھرریڈی اور دیگر کے علاوہ پولیس و ریوینیو محکمہ کے سرکردہ عہدیداروں کی کثیر تعداد نظر آئی۔ عوام سے زیادہ تعداد میں موجود پولیس کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ پاس رکھنے کے باوجود صحافیوں کو بھی چیف منسٹر کے قریب جانے سے روکنے پر مایوس دیکھا گیا۔
نہانے میں مصروف طالبہ کی
ویڈیو گرافی ، ایک نوجوان گرفتار
بودھن۔ 17 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اینٹی گریٹیڈ گرلز ہاسٹل بودھن میں اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے تین طلباء نے ہاسپٹل کے حمام میں نہانے میں مصروف طالبہ کی خفیہ طور پر ویڈیو فلم ریکارڈ کررہے تھے کہ طالبات کی جانب سے چیخ و پکار کئے جانے پر ویڈیو گرافی کرنے والے لڑکوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان میں سے ایک لڑکا سدھارتھ پکڑا گیا جس کو مقامی افراد نے آر ڈی او بودھن شیام لعل پرساد کے روبرو پیش کیا جہاں آر ڈی او نے سدھارتھ کو پولیس کے حوالے کردیا۔ طالبات کی شکایت ہے کہ ان کے ہاسٹل کے اطراف و اکناف آوارہ لڑکے گھوما کرتے ہیں اور رات کے اوقات میں کھڑکیوں میں سے پتھر پھینکتے رہتے ہیں۔ مفرور 2 لڑکوں کو پولیس تلاش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT