چیف منسٹر کا 22جنوری کو دورہ کاماریڈی متوقع

طلبہ جے اے سی قائدین چند ر شیکھر راؤ سے ملاقات

طلبہ جے اے سی قائدین چند ر شیکھر راؤ سے ملاقات
کاماریڈی17؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو 22؍ جنوری کے بعد کسی بھی روز کاماریڈی کا دورہ کرنے کے امکانات ہیں۔ رکن اسمبلی کاماریڈی مسٹر گمپا گوردھن کی قیادت میں کل رات طلباء جے اے سی کے قائدین نے چیف منسٹر سے ملاقات کی اور کاماریڈی آرٹس کالج کی اراضیات کے تحفظ کے سلسلہ میں نمائندگی کی۔ جس پر چیف منسٹر نے کالج کی اراضیات کے تحفظ کے سلسلہ میں اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔ چیف منسٹر نے نظام آباد ضلع میں مزید تین اسمبلی حلقہ جات کے اضافہ اور کاماریڈی کو ضلع مستقر کی حیثیت سے قرار دینے کیلئے بھی اقدامات کرنے کا ذکر کیا۔ چیف منسٹر سے گمپا گوردھن کی ایک گھنٹہ تک ہوئی بات چیت کے دوران کاماریڈی کے اطراف و اکناف میں واقع اراضیات کا بھی ذکر کیا۔ کاماریڈی آرٹس کالج کے اراضیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کالج ایجوکیشن کمیٹی کی تحویل میں واقع اراضیات کو حکومت کی تحویل میں لینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی اراضیات حکومت کی تحویل میں لینے کی صورت میں کے جی تا پی جی تعلیم فراہم کرنے کیلئے سہولت ہوگی ۔ حکومت کے تعلیمی ادارے مزید قائم ہونے کے امکانات روشن ہوں گے ۔ کاماریڈی کو ضلع مستقر قرار دینے کے بارے میں بھی کئے گئے ذکر کا چیف منسٹرنے اس بارے میں اقدامات کرنے اور 22؍ جنوری کے بعد کسی بھی روز کاماریڈی کا دورہ کرنے کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر بانسواڑہ حلقہ کے بیرکور کا بھی دورہ کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے یکم؍ مارچ کو بیرکور کا دورہ کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ بیرکور میں ایک مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس بارے میں ضلع کے وزیر مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی، رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل چیف منسٹر کو ابتدائی تقریب کی دعوت دینے پر شرکت کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT