Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / چیف منسٹر کجریوال کی کل دہلی واپسی

چیف منسٹر کجریوال کی کل دہلی واپسی

نئی دہلی ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال جو موجودہ طور پر ہائی بلڈ شوگر اور کھانسی کا بنگلورو میں نیچروپیتھی طریقے سے علاج کرا رہے ہیں، دوشنبہ کو اس دارالحکومت شہر کو واپس ہوجائیں گے۔ اپنے والدین کے ہمراہ کجریوال 5 مارچ کو مسلسل کھانسی اور ہائی بلڈ پریشر کا علاج کرانے بنگلورو کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ عام توقع یہی

نئی دہلی ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال جو موجودہ طور پر ہائی بلڈ شوگر اور کھانسی کا بنگلورو میں نیچروپیتھی طریقے سے علاج کرا رہے ہیں، دوشنبہ کو اس دارالحکومت شہر کو واپس ہوجائیں گے۔ اپنے والدین کے ہمراہ کجریوال 5 مارچ کو مسلسل کھانسی اور ہائی بلڈ پریشر کا علاج کرانے بنگلورو کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ عام توقع یہی رہی کہ وہ وہ کل واپس ہوں گے مگر ایک عہدہ دار نے واضح کیا کہ وہ دوشنبہ کو آئیں گے۔
سریش بھیا جی جوشی تیسری مرتبہ
آر ایس ایس جنرل سکریٹری منتخب
ناگپور 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سریش بھیا جی جوشی کو آئندہ تین سال کیلئے آج تیسری مرتبہ آر ایس ایس کا جنرل سکریٹری منتخب کرلیا گیا ۔ وہ مارچ 2018 تک سنگھ کے جنرل سکریٹری ہونگے ۔ جوشی کو ملک بھر سے آئے ہوئے 1,400 مندوبین نے آل انڈیا پرتی ندھی سبھا کے اجلاس میں جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ۔ آر ایس ایس میں واحد جنرل سکریٹری کو ہر تین سال میں ایک مرتبہ ملک بھر سے آنے والے مندوبین منتخب کرتے ہیں۔ جوشی گذشتہ چھ سال سے آر ایس ایس جنرل سکریٹری ہیں۔ وہ اب اپنے جوائنٹ جنرل سکریٹریز کا انتخاب کرینگے ۔ اب تک دتاتریہ ہس بولے ‘ سریش سونی اور کرشن گوپال جوائنٹ جنرل سکریٹری تھے ۔

TOPPOPULARRECENT