Tuesday , December 11 2018

چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کا دھرنا سیاسی ڈرامہ : جی کشن ریڈی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی نے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے دھرنے کو سوائے سیاسی ڈرامے کے کچھ نہیں بتایا ۔ کاماریڈی میں اخباری نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ کرن کمار ریڈی ریاست کی تقسیم اور خود اپنی پارٹی کی مخالفت کررہے ہیں جب کہ وہ ریاست کی تقسیم کو روکنے سازشیں کررہے ہیں اور س

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی نے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے دھرنے کو سوائے سیاسی ڈرامے کے کچھ نہیں بتایا ۔ کاماریڈی میں اخباری نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ کرن کمار ریڈی ریاست کی تقسیم اور خود اپنی پارٹی کی مخالفت کررہے ہیں جب کہ وہ ریاست کی تقسیم کو روکنے سازشیں کررہے ہیں اور سیما آندھرا علاقے میں اپنا مقام بنانے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چاہیں تو سونیا گاندھی چیف منسٹر کو برخاست کرسکتی ہیں تاہم مرکز چیف منسٹر کو ایک کھلونے کی طرح استعمال کررہا ہے ۔ انہوں نے آج کی سیاست میں اخلاقی قدروں کو از حد ضروری بتایا ۔ انہوں نے ان اطلاعات کو غلط بتایا کہ تلنگانہ پر بی جے پی اپنا موقف تبدیل کررہی ہے ۔ جب کہ بی جے پی وعدے کے مطابق پارلیمنٹ میں علحدہ تلنگانہ بل کی تائید کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT