Saturday , September 22 2018
Home / چیف منسٹر کوجگن کی مبارکباد‘ تعاون کی پیشکش

چیف منسٹر کوجگن کی مبارکباد‘ تعاون کی پیشکش

حیدرآباد۔2جون ( سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی نے تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر بننے پر مسٹرکے چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تلنگانہ کی ترقی کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کرنے کا اعلان کیا ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو قومی پارٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ۔ آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر تلنگانہ یوم تاسیس تقریب

حیدرآباد۔2جون ( سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی نے تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر بننے پر مسٹرکے چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تلنگانہ کی ترقی کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کرنے کا اعلان کیا ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو قومی پارٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ۔ آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر تلنگانہ یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ تلگو عوام صرف سرحدی علاقوں سے تقسیم ہوئے ہیں مگر ان کے درمیان بھائی کا رشتہ ہے‘ اس کو کوئی علحدہ نہیں کرسکتا۔ دونوں ریاستوں میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی عوام کے ساتھ رہے گی۔ ان کے مسائل کو حکومت سے رجوع کرتے ہوئے اس کی یکسوئی کیلئے اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرے گی جو بھی چیف منسٹر عوامی مسائل کو حل کرے گا ان کی جماعت اس کی تائید ضرور کرے گی ۔ تلنگانہ کی ترقی کیلئے ان کے والد راج شیکھر ریڈی نے جو اقدامات کئے ہیں وہ ماضی میں کسی بھی چیف منسٹر نے نہیں کئے ۔ تلنگانہ عوام کے دلوں میں میرے والد آج بھی زندہ ہے ۔

انہوں نے بحیثیت چیف منسٹر حلف لینے والے پہلے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرتے ہوئے تلگوعوام کی ترقی اور بہبود کیلئے دونوں چیف منسٹرس کام کریں گے ۔ اس سے جو بھی مسائل ہیں اس کا خوشگوار حل برآمد ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے مذاکرات کو کامیابی کی پہلی سیڑھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر مسئلہ کا حل بات چیت کے ذریعہ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو قومی پارٹی میں تبدیل کردیں گے ۔ آندھراپردیش میں اہم اپوزیشن رہنے والی وائی ایس آر کانگریس پارٹی تلنگانہ میں بھی عوامی مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ اچھے کاموں کی جہاں ستائش کرے گی وہیں مخالف عوام دشمن پالیسیوں پر حکومت کے خلاف جدوجہد کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT