Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کو اگریکلچرل لیڈر شپ ایوارڈ سب سے بڑا مذاق : کانگریس

چیف منسٹر کو اگریکلچرل لیڈر شپ ایوارڈ سب سے بڑا مذاق : کانگریس

حیدرآباد۔ 20 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس ترجمان ڈی شراون کمار نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ کو ’’اگریکلچرل لیڈرشپ ایوارڈ 2017ء‘‘ کا حصول ملینیم چوک کے سواء کچھ نہیں ہے۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو مذکورہ ایوارڈ کسی حکومت نہیں دیا ہے بلکہ ایک سیڈ (تخم) کمپنی کی جانب سے دیا گیا ایوارڈ ہے جس کے صدرنشین ایم جے خان بتائے جاتے ہیں۔ شراون کمار نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ آخر چیف منسٹر کو یہ ایوارڈ کسی لئے دیا جارہا ہے۔ کسی کے سمجھ میں نہیں آرہا ہے بلکہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کسانوں کے خودکشی واقعات پیش آنے والے تلنگانہ کے چیف منسٹر کو ایوارڈ کیوں اور کس طرح حاصل ہوا ہے۔ اس تعلق سے ہر کسی نے شبہ کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس ترجمان نے مزید کہا کہ کے سی آر کو ایوارڈ حاصل ہونے کی اطلاع پر تجسس ہے۔ جبکہ مذکورہ ایوارڈ کوئی اہمیت کا حامل نہیں ہے اور نہ ہی قومی یا بین الاقوامی سطح کا خانگی ادارے کی جانب سے دیا جانے والا ایوارڈ ہے۔ انہوں نے سوامی ناتھن سے ایک بار تلنگانہ کا دورہ کرکے یہاں کے کسانوں کے افراد خاندان کا جائزہ لینے کی اپیل کی ۔

 

TOPPOPULARRECENT