Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر کو خون سے تحریر کردہ مکتوب

چیف منسٹر کو خون سے تحریر کردہ مکتوب

حضور آباد۔/12نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانوں کو تعلیم ، روزگار اور سیاسی شعبہ میں 12فیصد تحفظات پر عمل آوری اور بجٹ میں1030 کروڑ روپئے مختص فنڈ فی الفور جاری کرنے کے مطالبہ پر تلنگانہ مسلم ایمپلائز اسوسی ایشن کے ریاستی صدر محمد مجاہد حسین نے اپنے خون سے تحریر کردہ ایک مکتوب چیف منسٹر کو روانہ کیا ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے غریب مسلم لڑکیوں کیلئے معلنہ شادی مبارک اسکیم کے تحت منظورہ 100کروڑ روپئے فی الفور اجرائی، ہر ایک حلقہ اسمبلی میں اقلیتی طلباء اور طالبات کیلئے اقامتی ہاسٹل کا قیام عمل میں لانے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں تلنگانہ ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کی حیثیت سے رائج کرنے اور بینک سے وابستہ کئے بغیر ایک لاکھ روپئے قرض فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT