Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / چیف منسٹر کیرالا کو جان سے مارنے کی دھمکی

چیف منسٹر کیرالا کو جان سے مارنے کی دھمکی

ترواننت پورم۔5(مارچ سیاست ڈاٹ کام) کیرل کے وزیراعلی پنارائی وجیئن کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد ان کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ انہیں یہ دھمکی ایک نامعلوم فون کال کے ذریعہ دی گئی ہے ۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے کنور ضلع سکریٹری پی جے راجن کو اتوار کو ایک نامعلوم فون کال آیا جس میں انہیں یہ دھمکی دی گئی۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعلی دفتر، سی پی ایم ریاستی سکریٹری کو ڈپاری بالا کرشنن اور ڈائرکٹر جنرل پولس (شمالی پولس) راجیش دیوان کوبھی مطلع کیا۔ذرائع کے مطابق کیرل کے ڈائرکٹر جنرل پولس لوک ناتھ بہیرا نے اس واقعہ کی انکوائری کے احکامات دیئے ہیں جس کے بعد ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔ حالانکہ پولس نے اس کی شناخت نہیں بتائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT