Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کیرالا کے اعزاز میں کے سی آر کا ظہرانہ

چیف منسٹر کیرالا کے اعزاز میں کے سی آر کا ظہرانہ

پرگتی بھون میں مختلف مسائل اور دیگر اُمور پر بات چیت
حیدرآباد۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کیرالا کے اپنے ہم منصب پنیرائی وجین کا کیمپ آفس ’’پرگتی بھون‘‘ پر خیرمقدم کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا۔ دونوں چیف منسٹرس نے تجارت سے لے کر لا اینڈ آرڈر جیسے وسیع تر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کی بات چیت میں تلنگانہ کی بہبودیٔ اسکیمات، سیاحت، صحت و طبابت، کیرالا کی قدرتی خوبصورتی، انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے امور شامل تھے۔ چیف منسٹر کیرالا نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے شروع کردہ پروگراموں اور اسکیمات کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ریاست تجارتی سرگرمیوں میں ملک کے اندر اول درجہ کی ریاست بن رہی ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے پنیرائی وجین کی جانب سے پوچھے گئے کئی سوالات کا تفصیلی جواب دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، وزیر داخلہ نائنی نرسمہا ریڈی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ، ایم پی بی سمن، ایم ایل سی پی راجیشور ریڈی ، چیف اڈوائزر راجیو شرما، چیف سیکریٹری ایس پی سنگھ، ڈی جی پی انوراگ شرما اور دیگر موجود تھے۔ اس ملاقات کے دوران چیف منسٹر کے سی آر نے سابری ملائی میں تلنگانہ سے جانے والی یاتریوں کیلئے ایک گیسٹ ہاؤز کی تعمیر کرنے اراضی مختص کرنے سے متعلق بھی چیف منسٹر کیرالا سے بات چیت کی۔ چیف منسٹر نے پنیرائی وجین کو بتایا کہ دونوں ریاستوں کیرالا اور تلنگانہ کے درمیان اس سلسلے میں مسودۂ یادداشت مفاہمت پر دستخط بھی ہوچکی ہے اور یہ مفاہمت ٹریون کور دیوستھانم بورڈ کے پاس زیرالتواء ہے۔ کے سی آر نے وجین سے خواہش کی کہ وہ اس معاملے کو تیزی سے آگے بڑھائیں تاکہ حکومت تلنگانہ اپنی ریاست کے یاتریوں کیلئے مجوزہ گیسٹ ہاؤز کی تعمیر انجام دے سکے۔

TOPPOPULARRECENT