Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کیلئے بنگلہ ‘ عوام نظر یکسر انداز

چیف منسٹر کیلئے بنگلہ ‘ عوام نظر یکسر انداز

ورکنگ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس ایم وکرامارکا کا بیان
کریمنگر 7 نومبر ( این ایس ایس )  یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد میں 11 ایکڑ اراضی پر خطیر رقم خرچ کرتے ہوئے خود کیلئے تو ایک عالیشان بنگلہ تعمیر کروالیا ہے لیکن انہوں نے چار لاکھ افراد کو نظر انداز کردیا ہے جو مکان نہ ہونے کی وجہ سے پریشان حال ہیں ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر ملو بٹی وکرامارکا نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کل ہند کانگریس کے ترجمان مدھویشکی گوڑ ‘ سابق وزیر ڈی سریدھر بابو اور دوسروں کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیکریٹریٹ کی عمارت کو منہدم کرنے کی ضرورت نہیں ہے جس سے دو ریاستوں کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واستو کے نام پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ عوامی رقومات ضائع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر ڈی کے ارونا کی کانگریس سے ٹی آر ایس میں شمولیت کی اطلاعات محض افواہیں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT