Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کیلئے 7 کروڑ روپئے مالیتی بلٹ پروف بس

چیف منسٹر کیلئے 7 کروڑ روپئے مالیتی بلٹ پروف بس

حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چار سال کے عرصہ میں تیسری مرتبہ اپنے حفاظتی انتظامات و سکیورٹی میں ردوبدل کیا۔ 2014ء میں چیف منسٹر نے جائزہ حاصل کرنے کے بعد وائیٹ اسکارپیو سکیورٹی بلٹ پروف گاڑی جبکہ دیڑھ سال کے عرصہ میں بلیک اسکارپیو بلٹ پروف گاڑی کے ساتھ سفر طئے کیا ۔ اب چیف منسٹر 7 کروڑ روپئے مالیتی بلٹ پروف بس کے ساتھ سکیورٹی کے ہمراہ انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ چار سال کے عرصہ میں 350 کروڑ روپئے خرچ کرکے سی ایم کیمپ آفس کے انتظامات اور دیگر انتظامات کئے گئے ۔ اب 7 کروڑ روپئے مالیتی بلٹ پروف بس کی خریدی گئی ہے جو کے سی آر کے دوروں اور انتخابی مہم کیلئے استعمال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کتہ گوڑم کے سرحدی علاقہ میں ماؤ نوازوں کے پولیس انکاؤنٹر واقعہ کے بعد چیف منسٹر کے سکیورٹی انتظامات میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئیں۔ چیف منسٹر کے سکیورٹی انتظامات میں 610 آفیسرس خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں 10 آئی اے ایس آفیسرس 7 آئی پی ایس آفیسرس 5 اسپیشل انٹلیجنس عہدیدار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ چیف منسٹر کی جان کو ماؤ نوازوں سے خطرہ لاحق ہونے کے خدشے پر اس خصوصی بلٹ پروف بس کو حاصل کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کے حفاظتی ذمہ دار عہدیدار، کے سی آر کے دورہ سے قبل ان مقامات کا مکمل طور پر جائزہ لیں گے اور اطمینان کے بعد قافلے کو وہاں پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کے سی آر کے تیسرے محاذ کے اعلان کے بعد ان کی جان کو بائیں بازو جماعتوں سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اسی وجہ سے کے سی آر کی سکیورٹی میں پہلے سے زیادہ سختی برتی جارہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT