Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی آج 64 ویں سالگرہ ، ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر پروگرام

چیف منسٹر کی آج 64 ویں سالگرہ ، ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر پروگرام

ٹی آر ایس کی جانب سے خون کا عطیہ ،مریضوں میں پھلوں کی تقسیم دیگر فلاحی کام انجام دئے جائیں گے
حیدرآباد۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر کل ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ٹی آر ایس اور اس کی محاذی تنظیموں نے کئی پروگراموں کی تیاری کرلی ہے۔ تمام اضلاع، اسمبلی حلقہ جات اور منڈل ہیڈکواٹرس پر ٹی آر ایس یوتھ ونگ کی جانب سے سالگرہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ خون کا عطیہ کیمپ، مریضوں میں پھلوں کی تقسیم اور دیگر فلاحی کام انجام دیئے جائیں گے۔ ٹی آر ایس وی کے صدر جی سرینواس یادو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کی سالگرہ تلنگانہ عوام کے لیے مبارک دن ہے۔ کے سی آر نے تلنگانہ ریاست کے حصول کے لیے اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر مرن برت کیا تھا۔ کے سی آر تلنگانہ کو سنہری تلنگانہ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جہاں تمام طبقات کے ساتھ مساوی انصاف اور ترقی کے مواقع فراہم ہوں۔ تلنگانہ بھون میں صبح 10 بجے میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد ہواگا۔ ریاستی وزحر کے ٹی راما رائو، این نرسمہا ریڈی، ٹی سرینواس یادو، ٹی پدمارائو کے علاوہ ایم ایل سی پی راجیشور ریڈی اور دیگر عوامی نمائندے شرکت کریں گے۔ ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ کے کویتا گریٹر حیدرآباد کے حدود میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گی۔ صبح 9 بجے وہ سکندرآباد کی مہانکالی مندر میں خصوصی پوجا کریں گی۔ بعد میں بنسی لال پیٹھ ڈیویژن میں ڈبل بیڈروم مکانات کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ کویتا اوپل اسٹیڈیم میں میگا سوچھ سرویکشنا پروگرام میں شرکت کریں گی۔ 11 بجے دن جل وہار میں کیک کاٹنے کی تقریب میں حصہ لیں گی۔ ساڑھے گیارہ بجے دن تلنگانہ بھون میں کے سی آر کی سالگرہ تقاریب میں شرکت کریں گی۔ شہر سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزراء نے تمام اسمبلی حلقہ جات میں کے سی آر کی سالگرہ بڑے پیمانے پر منانے کی تیاریاں کی ہیں۔ پارٹی قائدین تیاریوں میں مصروف ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT