Friday , May 25 2018
Home / Top Stories / چیف منسٹر کی تجویز کی حمایت ‘ اجیت جوگی

چیف منسٹر کی تجویز کی حمایت ‘ اجیت جوگی

حیدرآباد 5 مارچ ( پی ٹی آئی ) سابق چیف منسٹر چھتیس گڑھ اجیت جوگی نے آج چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے فون پر بات کی اور امکانی تیسرے محاذ کی تشکیل کی حمایت کی ۔ کے سی آر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اجیت جوگی نے چیف منسٹر کے سی آر سے کہا کہ وہ قومی سطح پر ایک تیسرا محاذ بنانے ان کی کوششوں میں ان کے ساتھ ہیں اور وہ اس محاذ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ جوگی نے کہا کہ کے سی آر نے علیحدہ تلنگانہ مہم کی کامیاب قیادت کی تھی ۔ اعلامیہ میں جوگی کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا کہ آپ نے ثابت کردیا کہ آپ عظیم لیڈر ہیں اور مستقبل میں بھی بڑے لیڈر ہونے کا ثبوت پیش کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT