Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی دعوت افطار کیلئے عہدیداروں کو مختلف ذمہ داریاں

چیف منسٹر کی دعوت افطار کیلئے عہدیداروں کو مختلف ذمہ داریاں

حیدرآباد ۔ 6 ۔جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے 8 جون کو لال بہادر اسٹیڈیم میں دعوت افطار کے سلسلہ میں اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کو مختلف ذمہ داریاں الاٹ کی گئی ہیں۔ حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں اور سکریٹری اقلیتی بہبود ایم دانا کشور انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم آئی پی ایس کو اسٹیڈیم کو تمام انکلوزرس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے اقلیتی بہبود کے دیگر عہدیداروں کو مختلف ذمہ داریاں الاٹ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور کو چیف منسٹر کے پروگرام ، ڈائیس اور مین ٹیبل کی ذمہ داری دی گئی ۔ اہم شخصیتوں کا استقبال بھی ان کے ذمہ رہے گا۔ مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن ایم اے وحید آئی ایف ایس کو ہارٹیکلچر اور آر اینڈ بی امور کا انچارج مقرر کیا گیا ۔ جوائنٹ ڈائرکٹر بالا سبرامنیم کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن واٹر ورکس اور فائر سرویسز کی ذمہ داری دی گئی ۔ مینجنگ ڈائرکٹر کرسچین فینانس کارپوریشن ایم وکٹر کو ٹرانسکو اور اسٹیڈیم میں برقی سربراہی کا انچارج مقرر کیا گیا ۔ ڈائرکٹر دائرۃ المعارف مہ جبین اختر کو خاتون وی آئی پیز کے استقبال کی ذمہ داری دی گئی ۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر وی ناننیا کو میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ کی سہولتوں کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ دلاور علی اور منور علی کو چیف منسٹر کی جانب سے یتیم بچوں میں تقسیم کئے جانے والے گفٹ پیاکٹس کی منتقلی کی ذمہ داری دی گئی ۔ ڈپٹی ڈائرکٹر ناگراج سنگھ کو اسٹیڈیم میں بی اور سی انکلوزر کا انچارج مقرر کیا گیا ۔ 7000 افراد کو دعوت نامے جاری کئے جارہے ہیں جبکہ کھانے کا انتظام 8000 افراد کیلئے رہے گا ۔ تاکہ وی آئی پیز کا اسٹاف اور گن مین اور پولیس بھی دعوت میں شریک ہوسکے۔ چیف منسٹر کی آمد کے فوری بعد خطیب مکہ مسجد حافظ و قاری محمد رضوان قریشی کی قرات کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT