Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی دلچسپی سے معیاری تعلیم کی فراہمی

چیف منسٹر کی دلچسپی سے معیاری تعلیم کی فراہمی

کے جی وی بی اداروں پر 370 کروڑ کا خرچ ۔ کڈیم سری ہری
حیدرآباد 7 جنوری ( آئی این این ) ڈپٹی چیف منسٹر ( محکمہ تعلیم ) مسٹر کڈیم سری ہری نے آج کہا کہ حکومت تلنگانہ نے کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ ( کے جی وی بی ) اداروں کی ترقی کیلئے جملہ 370 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ ناگرکرنول ضلع میں رائلاگنڈی کے مقام پر ایس سی کمیونٹی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ اسکولس کی طالبات کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور غذا بھی تمام اسکولس میں فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سارے تلنگانہ میں تمام تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ خود بھی معیاری تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ مسٹر کڈیم سری ہری نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست میں مختلف برادریوں کیلئے جملہ 500 اقامتی اسکولس قائم کئے گئے ہیں جن میں تمام طلبا و انگریزی میڈیم سے معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ۔ ٹی آر ایس رکن اسمبلی جی بالاراجو اور دوسرے بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT