Sunday , May 20 2018
Home / Top Stories / چیف منسٹر کی سالگرہ،ایک فنکار نے سونے کی سوئی پر بالکل چھوٹا مجسمہ تیار کیا

چیف منسٹر کی سالگرہ،ایک فنکار نے سونے کی سوئی پر بالکل چھوٹا مجسمہ تیار کیا

حیدرآباد 17فروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو کی آج سالگرہ کے موقع پر ایک فنکار نے سونے کی سوئی پر ان کا بالکل چھوٹا مجسمہ تیار کیا ہے ۔تھمب نیل آرٹسٹ ڈاکٹر ایم ودیادھر نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔انہوں نے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کے لئے استعمال ہونے والے چھید میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا ایک بالکل چھوٹا مجسمہ تیار کیا ہے ۔ودیادھر کا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے ۔انہوں نے 14ملی گرام سونے کے ساتھ تقریبا ایک ہفتہ کی کوشش سے سونے کی سوئی کے چھید میں یہ مجسمہ تیار کیا ہے۔ آج سالگرہ کے موقع پر کے سی آر کے حامیوں نے مختلف فنی مظاہرے کیے۔

TOPPOPULARRECENT