Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی صدارت میں 23 اکتوبر کو کابینی اجلاس

چیف منسٹر کی صدارت میں 23 اکتوبر کو کابینی اجلاس

حیدرآباد۔19 اکتوبر (سیاست نیوز) سربراہ ٹی آر ایس و چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی صدارت میں 23 اکتوبر کو کابینہ کا اجلاس اور 26 اکتوبر کو ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی اور ٹی آر ایس نئی عاملہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوگا۔ 27 اکتوبر سے تلنگانہ اسمبلی اور کونسل کا اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی تیار کرنے اور چند بلز و قراردادوں کو منظوری دینے کیلئے 23 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے سی آر کی صدارت میں کابینہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں اسمبلی اور کونسل میں حکمران ٹی آر ایس کی اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ چیف منسٹر 15 تا 20 دن تک اسمبلی اجلاس چلانے اور عوام کے تمام مسائل کو موضوع بحث بنانے کیلئے تیار ہے۔ تمام وزراء کو مکمل تیاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی چیف وہپس اور گورنمنٹ وہپس کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پارٹی ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل میں رابطہ اور تال میل پیدا کرتے ہوئے دونوں ایوانوں کے اجلاس پارٹی ارکان کی صدفیصد حاضری کو یقینی بنایئے اور ارکان اسمبلی، ارکان کونسل کو مختلف مباحث میں حصہ لینے کیلئے ترغیب دینے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ 26 اکتوبر کو ٹی آر ایس کے ہیڈکوارٹر تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا سہ پہر 3بجے اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب میں ٹی آر ایس کی نئی عاملہ کے ارکان کو بھی شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی۔ چیف منسٹر نئی عاملہ کا وزراء اور ارکان اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل سے تعارف کرائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT