Saturday , December 15 2018

چیف منسٹر کی ضرورت کے مطابق صیانتی انتظامات کا دہلی پولیس کمشنر کا تیقن

نئی دہلی۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج کہا کہ وہ صیانتی نظام کی تنظیم جدید کرے گی اور اسے چیف منسٹر اروند کجریوال کی ضرورت کے مطابق بنایا جائے گا، لیکن کجریوال نے قبل ازیں کوئی سکیورٹی قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ دہلی کے چیف منسٹر زیڈ پلس سکیورٹی کے مستحق ہیں، لیکن کجریوال نے قبل ازیں کسی بھی سکیورٹی کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے عوام کے ساتھ ربط میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ عام آدمی پارٹی قائد اشوتوش نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ کجریوال زیڈ پلس سکیورٹی قبول نہیں کریں گے۔ کابینی وزراء اور چیف منسٹر کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، کیونکہ ان کا عہدہ اس کا تقاضہ کرتا ہے۔ کافی صیانتی انتظامات کی ضرورت ہے، لیکن جب بھی صیانتی انتظامات کئے گئے، اس بات کو ذہن نشین رکھا گیا کہ جنہیں تحفظ فراہم کیا جارہا ہے، انہیں کوئی تکلیف نہ پہونچے۔ دہلی پولیس کمشنر بی ایس بسّی نے کہا کہ اگر جس شخص کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے، اس کو تکلیف پہونچتی ہے تو حفاظتی انتظامات میں اس کی سہولت کے لحاظ سے تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ ان کی روزمرہ مصروفیات کو ذہن میں رکھا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT