Friday , February 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر کی نیاز کے انتظامات کا جائزہ

چیف منسٹر کی نیاز کے انتظامات کا جائزہ

رکن اسمبلی کے بشمول اعلیٰ پولیس عہدیداروں کا دورہ ٔ درگاہ جہانگیر پیراںؒ

شادنگر۔9 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درگاہ حضرت سیدنا جہانگیر پیراںؒ کے پاس 10 نومبر بروز جمعہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی جانب سے منعقد شدنی نیاز شریف کے ضمن میں درگاہ شریف کے پاس جاری انتظامات کا رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو پارٹی کارکنوں اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کا دورۂ درگاہ اور نیاز شریف کے اہتمام کے متعلق عہدیداروں سے تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہوئے رکن اسمبلی انجیا یادو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کا دورۂ درگاہ اور نیاز شریف کے پیش نظر شمس آباد ڈی سی پی شریمتی پدماجا نے دیگر پولیس عہدیداروں کے ہمراہ درگاہ شریف کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے درگاہ کے قریب میں واقعہ مختلف تجارتی دوکانوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ چیف منسٹر کے سی آر کی نیاز دوپہر کے وقت ہونے اور اسی وقت نماز جمعہ کا وقت ہونے کی وجہ سے درگاہ شریف کی مسجد میں نماز جمعہ کیلئے پہنچنے والوں اور درگاہ میں زیارت کیلئے آنے والوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ پولیس کا رول اور رویہ پر اہم ہوگا۔ اس موقع پر جہانگیر پیراںؒ آئی ٹی آئی سیکریٹری محمد تقی الدین، محمد جہانگیر، وینکٹ ریڈی، نمائندہ سرپنچ یادگری اور دیگر مقامی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT