Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی ڈی سرینواس سے ملاقات

چیف منسٹر کی ڈی سرینواس سے ملاقات

حیدرآباد۔23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کل اچانک سینئر قائد ڈی سرینواس کی قیام گاہ جوبلی ہلز ایم ایل اے کالونی میں واقع قیام گاہ پر پہنچ کر ڈی سرینواس سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر اچانک ڈی سرینواس کی قیام گاہ پہنچنے پر ڈی سرینواس حال ہی میں ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی تھی اور ان سے بات چیت کیلئے اچانک وزیر داخلہ نائنی نرسمہا ریڈی حکومت کے نمائندے وینو گوپال چاری اور رکن اسمبلی بالکشن کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے ضلع اور ریاستی حالات پر تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت کی۔ اور چیف منسٹر، ڈی سرینواس کو اہم عہدہ فراہم کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے ان سے بات چیت کرنے کیلئے اُ ن کی قیام گاہ پہنچ کر ان سے تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر ان کے افراد خاندان، ان کے برادر سریندرو دیگر بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT