Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی گورنر سے ملاقات دو گھنٹے طویل بات چیت

چیف منسٹر کی گورنر سے ملاقات دو گھنٹے طویل بات چیت

حیدرآباد۔/7اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ دو گھنٹے تک جاری رہی اس ملاقات میں چیف منسٹر نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل اجلاس کی تفصیلات سے گورنر کو واقف کرایا۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے طرز عمل اور سیشن کی کارروائی کو معطل کرنے کی وجوہات بھی بتائیں۔ بات چیت کے دوران گورنر نے حالیہ دورہ دہلی کا بھی تذکرہ کیا اور وزیر اعظم سے ملاقات بالخصوص تلنگانہ کے بارے میں تاثرات سنائے۔
مڈڈے میل اسکیم دیگر ریاستوں کیلئے مثال: ای راجندر
حیدرآباد۔/7اکٹوبر، ( این ایس ایس ) وزیر سیول سپلائیز و فینانس ایٹالہ راجندر نے آج کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے اسکولس میں مڈ ڈے میل اور رہائشی اسکولس و ہاسٹلس میں کھانے کے انتظامات ملک بھر کی دیگر ریاستوں کیلئے مثال بن گئے ہیں۔ اسمبلی میں آج سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مڈ ڈے میل اسکیم کا یہ بھی اثر ہورہا ہے کہ طلبہ تعلیم میں دلچسپی لینے لگے ہیں اور غیر معمولی مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت سوپر فائن چاول سربراہ کیا جارہا ہے تاکہ تغذیہ بخش غذا طلبہ کو مل سکے۔

TOPPOPULARRECENT