Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کی گورنر سے ملاقات

چیف منسٹر کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد 22 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور حالیہ دورہ دہلی کی تفصیل سے واقف کرایا۔ دہلی میں چیف منسٹر نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی اچانک بند کرنے کے فیصلہ سے عوام اور سرکاری خزانے پر ہورہے اثرات کے بارے میں واقف کرایا۔ چیف منسٹر نے یہ بھی کہا تھا کہ غریب اور متوسط طبقہ کی غیر محسوب دولت کو کالا دھن تصور نہیں کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے گورنر سے کہاکہ بڑی نوٹوں کی منسوخی کے بعد سے ریاست میں تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT