Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے بیرونی دورہ پر کشن ریڈی کی تنقید

چیف منسٹر کے بیرونی دورہ پر کشن ریڈی کی تنقید

حیدرآباد 24 اگست (آئی این این) تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے آج اعلان کیا کہ حلقہ لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں ان کی پارٹی ایک مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی ۔ انہوں نے یقین کا اظہار کیاکہ بی جے پی امیدوار کو کامیابی حاصل ہوگی ۔ تلنگانہ میں کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی جانب سے کئے جانے والے بیرونی دورہ کی مذمت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ کسانوں کے قرضوں کی معافی اور برقی بحران جیسے مسائل پر توجہ دیئے بغیر حکومت تلنگانہ حیدرآباد کو سنگا پور اور کریم نگر کو لندن بنانے کی باتیں کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT