Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے خلاف کارروائی کا امکان مسترد

چیف منسٹر کے خلاف کارروائی کا امکان مسترد

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس امور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے چیف منسٹر کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے تمام افواہوں کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان نے سیما آندھرا کے قائدین کو اپنی رائے کھل کر پیش کرنے کا موقع فراہم کیا تھا ۔ چیف منسٹر کا دہلی اح

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس امور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے چیف منسٹر کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے تمام افواہوں کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان نے سیما آندھرا کے قائدین کو اپنی رائے کھل کر پیش کرنے کا موقع فراہم کیا تھا ۔ چیف منسٹر کا دہلی احتجاج بھی اسی آزادی کا حصہ تھا ۔ ریاست کے سیاسی حلقوں میں یہ افواہ گشت کررہی ہے کہ کانگریس ہائی کمان چیف منسٹر کو برطرف کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ اس سے قبل چیف منسٹر کرن کمار ریڈی مستعفی ہوتے ہوئے پارٹی قیادت کو جواب دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں آج بھی چیف منسٹر کیمپ آفس پر کئی سرگرمیاں دیکھی گئی ۔ سیما آندھرا کے وزراء کے علاوہ کانگریس کے ارکان اسمبلی ارکان پارلیمنٹ نے چیف منسٹر سے ملاقات کی ۔ مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر متحدہ آندھرا کے حامی ہیں اور وہ ریاست کو تقسیم کرنے کی مخالفت کریں گے ۔ سیما آندھرا کے کانگریس قائدین کو تقسیم ریاست کے عمل پر اظہار خیال کی مکمل آزادی دی ہے ۔ چیف منسٹر نے د ہلی میں احتجاج کیا ہے مگر صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی کے خلاف کوئی تنقید نہیں کی ہے لہذا ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کا امکان بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کے معاملے میں کانگریس عہد کی پابند ہے ۔ جن لوگوں نے بل کی پارلیمنٹ میں تائید کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ دیکھنا ہے ان کی تائید حاصل ہوتی ہے یا نہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT