Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے دورہ ورنگل کی تیاریاں تیزی سے جاری

چیف منسٹر کے دورہ ورنگل کی تیاریاں تیزی سے جاری

کاکتیہ میگا ٹیکسٹائیل پارک کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا: نائب وزیر اعلیٰ کڈیم سری ہری
حیدرآباد ۔ 18۔ اکٹوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے 22 اکتوبر کو ورنگل کے دورہ کے سلسلہ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کے سی آر ورنگل میں کاکتیہ میگا ٹیکسٹائیل پارک کا سنگم منڈل میں سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے ضلع سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں کے ساتھ چیف منسٹر کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ چیف منسٹر ٹکسٹائیل پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ جلسہ عام کیلئے وسیع تر مقام کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ کڈیم سری ہری نے کہا کہ چیف منسٹر کا ورنگل پہنچنے پر شیان شان استقبال کیا جائے گا ۔ انہوں نے پارٹی قائدین سے اپیل کی کہ وہ چیف منسٹر کے جلسہ عام کو کامیاب بنائیں۔ کڈیم سری ہری کے علاوہ رکن اسمبلی ونئے بھاسکر اور ضلع سے تعلق رکھنے والے قائدین نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میگا ٹیکسٹائیل پارک کے قیام سے ایک لاکھ 20 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضلع ورنگل کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ رکن اسمبلی اے رمیش نے کہا کہ چیف منسٹر کے دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی قائدین متحرک ہوچکے ہیں۔ ان کے اسمبلی حلقہ سے 30,000 افراد جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل کی ترقی پر توجہ دینے والے چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیلئے عوام بے چین ہیں۔ ٹیکسٹائیل پارک سے بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ پرکال اسمبلی حلقہ سے 50 تا 60 ہزار کارکن جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT