Saturday , December 15 2018

چیف منسٹر کے دورہ کاماریڈی کے انتظامات کا جائزہ

کاماریڈی:20؍جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے دورہ کاماریڈی پر ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس، رکن اسمبلی و گورنمنٹ وہپ مسٹر گمپا گوردھن نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ آرڈی او آفس میں جوائنٹ کلکٹرشیشادری و دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔ ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر

کاماریڈی:20؍جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے دورہ کاماریڈی پر ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس، رکن اسمبلی و گورنمنٹ وہپ مسٹر گمپا گوردھن نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ آرڈی او آفس میں جوائنٹ کلکٹرشیشادری و دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔ ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر اپنے دورہ کے روز بتکماں کنٹہ کا دورہ کررہے ہیں لہذا اس علاقہ میں G+1 مکانات کی تعمیر کیلئے بتکماں کنٹہ میں واقع 14 ایکر اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے منصوبہ بندی کرنے، راجیو گروہا کلپا، پاتا راجم پیٹ میں زیر تعمیر مکانات کا بھی جائزہ لیا۔ چیف منسٹر کے دورہ سے قبل وظائف، فوڈ سیکوریٹی کارڈ مستحق افراد کو تقسیم کرنے کیلئے ہدایت دی گئی ۔ کاماریڈی میں 14,440 خاندانوں کو فوڈ سیکوریٹی کارڈ، 5 ہزار افراد کو وظائف فراہم کیا جارہا ہے کہے کر عہدیداروں کو واقف کروایا۔ آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ فل ملس فراہم کرنے اور صد فیصد کامیاب بنانے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ چیف منسٹر اس روز ذریعہ ہیلی کاپٹر کالج گرائونڈ پہنچیں گے۔ کالج گرائونڈ پر ہیلی پیاڈ کی تیاری اور پارکنگ کی سہولتیں اور بتکماں کنٹہ پر پہنچنے کے راستے کے سڑکوں کی مرمت کے بارے میں بھی گورنمنٹ وہپ گمپا گوردھن کو واقف کروایا۔ اس موقع پر آرڈی اوناگیش، ڈی ایس پی بھاسکر کے علاوہ میونسپل کمشنر وکرم سمہا ریڈی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT