Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر اقلیت دوست ، ریاست کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود

چیف منسٹر کے سی آر اقلیت دوست ، ریاست کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود

کاروان حلقہ اسمبلی سے مرد و خواتین کی ٹی آر ایس میں شمولیت ، محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔11جنوری(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اعلی اورمعیاری تعلیم حاصل کرتے ہوئے ریاست اور ملک کی نمائندگی میںخود کو پیش پیش رکھیں ۔ تعلیم یافتہ معاشرہ قوموں میں ایک نئے انقلاب کی ضمانت ہوگا اورموجودہ حالات میں اس کی اشد ضرورت بھی ہے۔ وہ اسمبلی حلقہ کاروان سے ٹی آر ایس پارٹی میںشمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں سے مخاطب تھے ۔انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی میںنوجوانوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہر عمر کے لوگ ٹی آر ایس پارٹی میںشمولیت اختیارکررہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹی آر ایس پارٹی نے ہی پچھلے ساٹھ سالوں میںریاست کے سیاسی اور سماجی ماحول میںجو خلاء پیدا ہوا تھا اس کو دور کرنے میںاہم رول ادا کررہی ہے۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ حکومت اقلیتوں کی فلاح بہبود کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی اقلیتی دوستی کی وجہہ سے آج پارٹی میںمذہبی لوگ بھی شامل ہورہے ہیں جو پہلے سیاست اور سیاسی قائدین سے کنارہ کشی کرنے میں خود کو محفوظ سمجھتے تھے۔جناب محمد محمودعلی نے اسمبلی حلقہ کاروان سے ٹی آر ایس پارٹی میںشمولیت اختیار کرنے والی خواتین کی بھی ستائش کی اور کہاکہ ٹی آر ایس پارٹی نے کے ڈپٹی اسپیکر سے لیکر مارکٹ یارڈ کمیٹیوں تک خواتین کو نمائندگی کا موقع دیکر ریاست میںخواتین کے وقار کو بلند کیاہے اور آگے بھی چیف منسٹر کے چندرشیکھررائو خواتین کو سرگرم سیاست میںبہترین مواقع فراہم کریںگے۔

TOPPOPULARRECENT