Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ کو سرسبز بنانے کیلئے کوشاں

چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ کو سرسبز بنانے کیلئے کوشاں

کورٹلہ میں شجرکاری پروگرام سے رکن پارلیمان کے کویتا کا خطاب

کورٹلہ 14 /جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کورٹلہ ٹاون اور موضع موہن راو پیٹ میں نظام آباد رکن پارلیمنٹ کلواکنٹلہ کویتا نے ہریتا ہارام پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر شجر کاری انجام دی اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ چیف منسٹر کلواکنٹلہ چندراشیکھر راو ریاست تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانا چاہتے ہیں اس ضمن میں ساری ریاست میں 2کروڑ 30لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے کثرت بارش اور درجہ حرارت میں کمی کیلئے ہر گھر کے سامنے کم از کم تین پودے لگاکر اس کی نگہداشت کرنے کی انہوں نے عوام سے خواہش کی انہوں نے کہا کہ ہر گرام پنچایت میں 40ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا اس موقع پر 6,700سیندھی کے پودے موہن راو پیٹ سرپنچ راجیش کے حوالہ کیا اس موقع پر رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی کوشش و جدوجہد سے ہی ہریتا ہارام پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے انہوں نے عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ جتنے زیادہ درخت لگائے جائے اُتنی زیادہ بارش ہوگی بعدازاں ایم پی کویتا اور رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راو دونوں ملکر کورٹلہ کے آل ان ون فرنڈس یوتھ کی جانب سے خدمت خلق کاموں کے مرکز کے کاموں کا افتتاح انجام دیا اس موقع پر کویتا نے کورٹلہ کے ان نوجوانوں کی جانب سے انجام دی جانے والی سماجی و انسانی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اقدار کے فروغ کیلئے ہر شہری کو آگے آنا چاہئے یہی دراصل انسانیت ہے وال آف کائنڈنیس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے وہ فخر محسو س کررہی ہے کویتا ایم پی نے آل ان ون فرینڈس یوتھ کے زمہ داران محمد عتیق ‘فرحان ‘اور دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ شیلم وینو گوپال ‘ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت ‘سب کلکٹر مشرف علی ‘کمشنر بلدیہ اے وانی ریڈی ‘اے ایم سی چیرمین نارائن ریڈی ‘ٹی آریس قائدین ڈاکٹر وائی انوپ راو ‘انم انیل ‘کونسلر س محمد انور ‘عبدالوہاب ‘معاون رکن بلدیہ کورٹلہ محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ ‘سید فہیم اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT