Wednesday , November 14 2018
Home / Top Stories / چیف منسٹر کے سی آر جھوٹوں کے سردار

چیف منسٹر کے سی آر جھوٹوں کے سردار

انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکامی : محمد علی شبیر کا خطاب
ہنمکنڈہ /6 اپریل ( سیاست نیوز ) قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے چیف منسٹر کے سی آر کو جھوٹوں کا سردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے انتخابی منشور میں 102 وعدے کئے 4 سال میں ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا دھوکہ دینا کے سی آر کے خون میں ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت کا خاتمہ یقینی ہے ۔ انقلابی تحریکات کیلئے شہرت رکھنے والے ضلع ورنگل سے ہی ٹی آرا یس کے زوال کا آغاز ہوگا ۔ کانگریس نے مسلمانوں کو 5 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ عدالتی کشاکش کے بعد 4 فیصد مسلم تحفظات فراہم کئے جس سے لاکھوں مسلمانوں کو فائدہ ہو رہا ہے ۔ کے سی آر نے ٹی آر ایس اقتدار کے پہلے 4 ماہ میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ 4 سال مکمل ہونے کے باوجود مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم نہیں کیا گیا ۔ کانگریس کے دور حکومت میں راشن شاپس سے غریب عوام کو 11 اشیاء ضرور فراہم کئے جاتے تھے ۔ ٹی آر ایس کے اقتدار میں آنے کے بعد راشن شاپس سے صرف چاول دئے جارہے ہیں ۔ دوسرے 10 اشیاء کو برخواست کردیا گیا ۔ وظیفہ کے نام پر غریب خاندانوں میں جھگڑے لگائے جارہے ہیں ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ ریاست میں جب بھی انتخابات منعقد ہوں گے ۔ کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ سماج کے تمام طبقات سے انصاف کیا جائے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT