Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر سے بہتر سیاسی مستقبل کا تیقن : اوما مادھوریڈی

چیف منسٹر کے سی آر سے بہتر سیاسی مستقبل کا تیقن : اوما مادھوریڈی

تلگو دیشم پارٹی موقف پر تبصرہ سے گریز ، تلگو دیشم کے دیگر افراد کو بھی ٹی آر ایس میں شمولیت کیلئے ترغیب کا تیقن
حیدرآباد۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی سے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے والی سابق وزیر اوما مادھو ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے انہیں اور فرزند سندیپ ریڈی کو بہتر سیاسی مستقبل کا تیقن دیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس سلسلہ میں کسی عہدے کا تذکرہ کرنے سے گریز کیا۔ ٹی آر ایس میں آج شمولیت کے بعد اوما مادھو ریڈی نے تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کے موقف پر کچھ بھی کہنے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ ریاست کی ترقی کے لیے چیف منسٹر کے سی آر کے اقدامات سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل سے تلگودیشم پارٹی میں موجود اپنے ساتھیوں سے بات چیت کریں گے اور انہیں ٹی آر ایس میں شمولیت کی ترغیب دیں گی۔ اوما مادھو ریڈی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ کی ترقی صرف کے سی آر سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں حکومت نے ہر شعبہ میں ترقی کے اقدامات کیے ہیں۔ کئی منفرد اسکیمات کا آغاز کیا گیا جن میں مشن بھگیرتا، مشن کاکتیہ اور دوسرے شامل ہیں۔ زرعی شعبہ کو خوشحال بنانے کے لیے آبپاشی پراجیکٹس کی مقررہ مدت میں تکمیل کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف طبقات کی ترقی کے سلسلہ میں کے سی آر حکومت کے اقدامات کو عوام کی تائید حاصل ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT