Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر کل قلعہ گولکنڈہ پر ترنگا لہرائیں گے

چیف منسٹر کے سی آر کل قلعہ گولکنڈہ پر ترنگا لہرائیں گے

حیدرآباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں یوم آزادی تقاریب کو دھوم دھام سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں دارالحکومت حیدرآباد میں تاریخی قلعہ گولکنڈہ کے رانی محل سبزہ زار پر یوم آزادی تقاریب منعقد کی جائیں گی جہاں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پرچم کشائی انجام دیں گے۔ ریاستی ہیڈکوارٹرس کے علاوہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بھی یوم آزادی کا جوش و خروش سے انعقاد عمل میں آئے گا۔ چیف منسٹر شہیدوں کے یادگار پر گلہائے عقیدت بھی پیش کریں گے۔ وزیر آبپاشی ہریش راؤ سدی پیٹ میں اور وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ ضلع راجنا سرسلہ میں اور ای راجندر کریم نگر میں پرچم کشائی انجام دیں گے۔ جی اے ڈی نے تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اداروں میں پرچم کشائی انجام دیں۔ حکومت کے فیصلے کے مطابق تمام وزراء اور دیگر قائدین اضلاع میں پرچم کشائی انجام دیں گے جبکہ اسپیکر مدھو سدن چاری ریاستی قانون ساز اسمبلی کے احاطہ میں ترنگا لہرائیں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT