چیف منسٹر کے سی آر کو صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : صدر جمہوریہ رامناتھ کووند ، وزیراعظم نریندر مودی اور گورنر نرسمہن نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی ۔ کووند نے آج صبح کے سی آر کو فون کیا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کے سی آر گارو سی ایم تلنگانہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کرتا ہوں ۔۔

گورنر تلنگانہ و اے پی ای ایس ایل نرسمہن نے بھی کے سی آر کو مبارکباد دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT