Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر کو صدمہ،ہمشیرہ ویملا بائی کا انتقال

چیف منسٹر کے سی آر کو صدمہ،ہمشیرہ ویملا بائی کا انتقال

حیدرآباد۔/21فبروری، ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دوسری بڑی ہمشیرہ شریمتی پی ویملا بائی ساکن منگا پورم الوال سکندرآباد کا آج ایک خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا، وہ کچھ عرصہ سے علالت کے سبب زیر علاج تھیں۔ جس کی اطلاع کے ساتھ ہی چیف منسٹر کے سی آر نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر پرسہ دیا۔ ترمل گیری میں آخری رسومات انجام دی گئیں۔ باوثوق اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر کی آٹھ بڑی بہنوں میں ویملا بائی بھی شامل تھیں ، ان کے علاوہ کے سی آر کے ایک بڑے بھائی اور ایک چھوٹی بہن بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT