Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر کو پچھڑے طبقات کی ترقی سے عدم دلچسپی

چیف منسٹر کے سی آر کو پچھڑے طبقات کی ترقی سے عدم دلچسپی

خانہ پور میں کانگریس کی ریالی اور جلسہ عام ، تلنگانہ یوتھ کانگریس صدر انیل کمار یادو کا خطاب
خانہ پور /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام اور تمام اسکیمات و ترقیاتی کام کانگریس کی بدولت ہے جو کچھ بھی ہے کانگریس دور حکومت کا ہی ہے ۔ ابھی تک چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جو کیا صرف اور صرف وعدے ہی کئے ۔ زبان جمع خرچ کاغذی بیانات کے سی آر کی عادت بن چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس یوتھ ریاست تلنگانہ کے صدر انیل کمار یادو نے سی ایم راؤ فنکشن ہال خانہ پور میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کے سی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں چیالنج کرتا ہوں کہ کے سی آر کھلے عام مباحث کیلئے سامنے آئیں ۔ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد سے انہوں نے اپنے تین سال دور حکومت میں ریاست کے کونسے طبقہ میں خوشحالی لائی ثابت کریں ۔ انہوں نے کے سی آر پر الزام عائد کیا کہ انہیں ریاست پچھڑے طبقات کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ ریاست کے لاکھوں طلبہ اسکالرشپس سے محروم ہے ۔ جس سے طلباء میں مایوسی پائی جاتی ہے ۔ یہ تعلیم کے نام پر تعلیمی ترقی کے نام پر زبردست دھوکہ ہے اور کہاں ہے سرکاری ملازمتیں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہے اور کہاں ہے کے سی آر کا ڈبل بیڈروم ابھی تک غریب مستحق کو سنگل بیڈ روم تک نہیں ملا ۔ کسان مسائل کا شکار ہیں ۔ کانگریس قائد انیل کمار یادو نے ان تقریر کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ کیا میڈیا کے لوگوں کو ڈبل بیڈروم ملا ہے ۔ نہیں افسوس صد افسوس کے سی آر کے دور اقتدار میں میڈیا کے لوگوں کو گذشتہ دو سال تک نیا ایکریڈیشن اور بس پاس تک نہیں ملا ۔ اب دیا ہی ہے تو نہیں کے برابر ہے ۔ کئی سینئیر صحافی ایکریڈیشن سے محروم ہے ۔ تلنگانہ کے کئی اخبارات کے نمائندوں کو جن میں تلگو ، اردو ، ہندی شامل ہے ۔ انہیں فہرست میں ہی نہیں لایا گیا بلکہ ان پر قانون نافذ کردیا گیا ۔ ان پر پابندی عائد کردی گئی یہ سراسر آزادی صحافت سے ناانصافی ہے ۔ ریاست کے سینکڑوں جرنلسٹ مسائل کا شکار ہے ۔ جرنلسٹوں کا ہیلت کارڈ نقائص سے بھرا ہوا ہے ۔ کئی دواخانہ میں چلتا ہے تو کسی میں نہیں میڈیا جو دوسروں کی خبر مسائل ہم تک پہونچائے ان کی کوئی خیر نہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر یہ بات بھول گئے ہیں میڈیا کے لوگوں نے علحدہ ریاست کے قیام میں کے سی آر یہ بات بھول گئے ہیں ۔ میڈیا کے لوگوں نے علحدہ ریاست کے قیام میں کے سی آر کا ساتھ ہی نہیں بلکہ انہیں اقتدار تک پہونچایا جلسہ عام سے اجمیرہ ہری نائیک انچارج کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی خانہ پور ، ستیم چندر کانت ، انیل ، ڈی رام کرشنا ، ستیش ریڈی ، محمد عبدالماجد ، رکن منڈل پریشد خانہ پور ، وینکٹیشورلو ، شنکر گوڑ ، سنتوش ریڈی ، ریاض ، ایم پی ٹی سی جنارم ، ظہیرالدین ، شیام کشور سچن این ایس یو آئی صدر خانہ پور دیگر نے خطاب کیا ۔ قبل ازیں کانگریس قائدین نے این ٹی آر چوک سے زبردست ریالی نکلی طاقت کا مظاہر کیا ۔ موضع ایلاپور میں اندرا گاندھی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT