Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر کیلئے 5 کروڑ کی بلٹ پروف گاڑی پر تنقید

چیف منسٹر کے سی آر کیلئے 5 کروڑ کی بلٹ پروف گاڑی پر تنقید

تلنگانہ کے غریب عوام سے کئے گئے وعدے فراموش، ڈگ وجئے سنگھ کا ردعمل

تلنگانہ کے غریب عوام سے کئے گئے وعدے فراموش، ڈگ وجئے سنگھ کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) اے آئی سی سی جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ کانگریس امور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے 5 کروڑ روپئے کی بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کیلئے فنڈس نہیں ہیں مگر کے سی آر اپنے لئے عالیشان گاڑی استعمال کررہے ہیں۔ مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے چیف منسٹر تلنگانہ کی جانب سے ہریتا ہارم پروگرام میں اضلاع کا دورہ کرنے کیلئے خصوصی طور پر تیار کردہ گاڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے سینکڑوں وعدے کئے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران ان وعدوں میں ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا۔ تاہم اپنے لئے اضلاع کا دورہ کرنے کیلئے عصری طریقوں سے لیس نئی منی بس تیار کی ہے۔ اس پر سرکاری خزانہ سے 5 کروڑ روپئے خرچ کیا گیا ہے۔ مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے فضول خرچی سے احتراز کرتے ہوئے تلنگانہ کی ترقی اور غریب عوام کی فلاح و بہبود پر زیادہ توجہ دینے کا مسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے مطالبہ کیا۔ کے سی آر کا طرزعمل تلنگانہ کے نئے نظام ہونے کا ثبوت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک میں رہنے والے تلنگانہ کے چیف منسٹر کو کس سے خطرہ ہے اور انہیں بلٹ پروف گاڑی کی کیوں ضرورت پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ عوام نے بڑی امیدوں سے نئی ریاست تلنگانہ کا اقتدار تحریک چلانے والی جماعت ٹی آر ایس کو سونپا ہے۔ تاہم اقتدار پر قبضہ کے سی آر کے ارکان خاندان کا ہوگیا ہے۔ تحریک میں سرگرم حصہ لینے والوں کو عہدے نہیں ہیں مگر کے سی آر کا خاندان عہدوں پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور وقت آنے پر وہی ٹی آر ایس کو سبق سکھائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT