Wednesday , January 17 2018
Home / Top Stories / چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے عوام کو سنکرانتی کی مبارکباد

چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے عوام کو سنکرانتی کی مبارکباد

حیدرآباد۔12جنوری ( یواین آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے ریاست کے عوام کو سنکرانتی کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ یہ تہوار عوام کی زندگیوں میں نئی روشنی لائے گااورمسرت و خوشحال زندگی گزارنے میں مدد دے گا۔ چندرشیکھرراو نے بہتر فصل کے لئے حکومت کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے بھی دعا کی ۔

تلسنکرات کے پیش نظر سڑکوں پر پتنگ بازی پر امتناع
خلاف ورزی پر حیدرآباد سٹی پولیس ایکٹ کے تحت کارروائی
حیدرآباد۔12جنوری(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں تلسنکرات کے پیش نظر سڑکوں پر پتنگ بازی پر حکومت نے امتناع عائد کردیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سڑکوں پر پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف حیدرآباد سٹی پولیس ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ کمشنرپولیس حیدرآباد مسٹر وی وی سرینواس راؤ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہر حیدرآباد میں 14 جنوری کی صبح 6 بجے سے 16 جنوری کی شام 6 بجے تک سڑکوں پر پتنگ بازی پر امتناع عائد رہے گا ۔ ان امتناعی احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمہ پولیس کی جانب سے سخت کاروائی کی جائے گی اور محکمہ پولیس کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ سڑکوں پر پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سٹی پولیس ایکٹ کے تحت کاروائی کرے۔ بتایاجاتاہے کہ سڑکوں پر پتنگ بازی کے سبب حادثات کے خدشات کے پیش نظر محکمہ پولیس کی جانب سے یہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے تاکہ تلسنکرات کے تہوار کے دوران شہر کی سڑکوں کو حادثات سے پاک رکھا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT