Monday , October 22 2018
Home / Top Stories / چیف منسٹر کے سی آر کی دہلی میں ارون جیٹلی سے ملاقات 

چیف منسٹر کے سی آر کی دہلی میں ارون جیٹلی سے ملاقات 

حیدرآباد۔ 15 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے دہلی میں مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کرتے ہوئے تقسیم آندھرا پردیش بل کے وعدوں کے مطابق تلنگانہ کے پسماندہ اضلاع کو مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ غیرمنقسم تلنگانہ کے 10 کے منجملہ 9 اضلاع کو پسماندہ تسلیم کرنے پر چیف منسٹر نے ارون جیٹلی سے اظہار تشکر کیا۔ کے سی آر نے بتایا کہ 2014-17ء تک تین سال کے دوران مرکزی حکومت نے 450 کروڑ روپئے کے حساب سے 1350 کروڑ روپئے جاری ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ ایمس کی تعمیرات کیلئے مرکزی وزیر فینانس نے فنڈز کی اجرائی سے اتفاق کیا ہے۔ سال 2017-18ء کے دوران پسماندہ علاقوں کیلئے فنڈز کی اجرائی نہ ہونے کی یاد دہانی کرانے پر جیٹلی نے فوری جاری کرنے کا بھی تیقن دیا۔ اس موقع پر حکومت کے مشیراعلیٰ راجیو شرما بھی موجود تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT