Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر کی سیکوریٹی کے لیے سخت اقدامات

چیف منسٹر کے سی آر کی سیکوریٹی کے لیے سخت اقدامات

ماویسٹ انکاونٹر کے بعد دھمکیوں سے انٹلی جنس چوکس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : وزیر اعلی کے سی آر کے تحفظ کے معاملہ میں محکمہ پولیس کی جانب سے انتہائی سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ واضح ہو کہ حالیہ دنوں میں تلنگانہ اور چھتیس گڑھ ریاستوں کی حدود میں ماویسٹوں کے انکاونٹر کئے جانے پر انہوں نے عوامی قائدین کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ۔ اور ماویسٹوں کی دھمکی کے مدنظر انٹلی جنس عہدیداران مزید چوکسی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ انتخابات قریب ہونے اور قومی سیاست میں داخلہ سے متعلق وزیراعلی کے اعلان کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلی کے دوروں کے لیے ایک بلٹ پروف بس حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلی کے لیے 7 کروڑ کی لاگت سے ایک بلٹ پروف بس تیار کرائی جائے گی اور اعلی عہدیداران دو تا تین ماہ کے اندر ہی اس بس کو تیار کرا کے وزیر اعلی کی خدمت میں پیش کرنا چاہتے ہیں ۔ اور اس بلٹ پروف بس کی تیاری کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ٹنڈرس طلب کئے جانے والے ہیں اور اس بلٹ پروف بس کی تیاری سے متعلق محکمہ ٹرانسپورٹ کے چیف سکریٹری سنیل شرما نے سکریٹریٹ میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرتے ہوئے بس کی تیاری اور خریدی کے لیے ایک آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس کمیٹی نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ بلٹ پروف بس کی تیاری سے متعلق تفصیلی رپورٹ جی اے ڈی کو پیش کی جائے گی اور یہ کمیٹی کے رکن کنوینر کی حیثیت سے چیف سکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ سنیل شرما ہوں گے جب کہ کمیٹی اراکین کی حیثیت سے محکمہ داخلہ کے چیف سکریٹری راجیو ترویدی ، آر ٹی سی ایم ڈی رمنا راؤ ، انٹلی جنس چیف نوین چند ، انٹلی جنس سیکوریٹی شعبہ کے او ایس ڈی ایم کے سنگھ ، تکنیکی ماہرین ، ڈی آئی جی سرینواس راؤ ، پروٹو کال افسر اروند سنگھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنر ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT