Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر کی کل کولکتہ میں ممتا بنرجی سے ملاقات

چیف منسٹر کے سی آر کی کل کولکتہ میں ممتا بنرجی سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جنہوں نے غیر بی جے پی اور غیر کانگریس متبادل اتحاد کے لیے تائید حاصل کرنے کی مہم شروع کی ہے ۔ 19 مارچ کو کولکتہ میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے ۔ کے سی آر نے قومی سطح پر تیسرے محاذ کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے سیاست میں بھاری تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ چیف منسٹر کولکتہ میں تقریبا 4 بجے شام ممتا بنرجی سے ملاقات کر کے ان سے تائید کرنے کی خواہش کریں گے ۔ 4 مارچ کو ممتا بنرجی نے چندر شیکھر راؤ کو فون کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے نظریہ کی حمایت کرتی ہیں ۔ ہم آپ سے ایک مات میں آپ کے ساتھ رہیں گے ۔۔

 

امیت شاہ نے آندھرا پردیش کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا
نئی دہلی ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج آندھرا پردیش کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا اور پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنی دیرینہ حلیف تلگو دیشم کے فیصلہ کے بعد رونما ہونے والی کیفیت سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ مرکز نے آندھرا پردیش کے لیے بہت کچھ کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT