Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر کیمپ آفس منتقل

چیف منسٹر کے سی آر کیمپ آفس منتقل

حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندرشیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ آج بیگم پیٹ میں مختص کردہ کیمپ آفس میں منتقل ہوگئے۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ واقع کندن باغ میں سکونت اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کے سی آر نے جوکہ خراب واستو کی بناء پر اِس مکان میں بھی قیام پذیر ہون

حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندرشیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ آج بیگم پیٹ میں مختص کردہ کیمپ آفس میں منتقل ہوگئے۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ واقع کندن باغ میں سکونت اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کے سی آر نے جوکہ خراب واستو کی بناء پر اِس مکان میں بھی قیام پذیر ہونے میں پس و پیش کررہے تھے، آج واستو میں معمولی تبدیلیوں کے بعد اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ اِس نئی قیامگاہ منتقل ہوگئے۔اِس موقع پر اُن کے ہمراہ مختلف پنڈت جو اشلوک اور دیگر منتر پڑھ رہے تھے کے دوران اُنھوں نے پنڈتوں کے بتائے ہوئے وقت اور تاریخ کی بنیاد پر آج کندن باغ میں واقع سرکاری قیامگاہ میں منتقل ہوگئے۔ اِس تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی، مسٹر ای راجندر وزیر فینانس کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے جنھوں نے مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو سرکاری قیامگاہ منتقلی پر مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT