Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے پاس موجود بعض قلمدان وزراء میں تقسیم

چیف منسٹر کے پاس موجود بعض قلمدان وزراء میں تقسیم

حیدرآباد ۔ 15۔ مارچ (سیاست نیوز) اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے پاس موجود بعض قلمدانوں کو وزراء میں تقسیم کیا گیا تاکہ وہ اسمبلی میں مذکورہ محکمہ جات سے متعلق امور کا جواب دے سکیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر مال محمد محمود علی کو اقلیتی بہبود کے امور کی ذمہ داری دی گئی۔ واضح رہے کہ اقلیتی بہبود کا قلمدان چیف منسٹر کے پاس ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کو کمرشیل ٹیکسس ، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کو لاء اینڈ آرڈر ، وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ کو جنرل اڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ اور وزیر انفامیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کو دیہی آبی سربراہی کے قلمدانوں کی ذمہ داری دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT