Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن

نظام آباد میں یوم جشن آزادی تقریب سے ریاستی وزیر جی سرینواس ریڈی کا خطاب

نظام آباد:15؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یوم آزادی کا جشن آج نظام آباد میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ ضلع کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں ، پارٹیوں کے دفاتر کے علاوہ رضاکارانہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے اداروں پر قومی پرچم لہراتے ہوئے جشن آزادی منائی ۔ مئیر آکولہ سجاتا میونسپل کارپوریشن میں ، ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا کیمپ آفس میں ، پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے اپنے کیمپ آفس اور پولیس ہیڈ کوارٹر میں، کانگریس آفس پر صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان، ٹی آرایس آفس پر ٹی آرایس صدر ایگا گنگاریڈی ، رکن اسمبلی گنیش گپتا مختلف مقامات پر پرچم کشائی انجام دی ۔ جمعیت العلماء کے دفتر پر منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی گنیش گپتا نے شرکت کی ۔ ضلع کے وزیر پوچارام سرینواس ریڈی پولیس پریڈ گرائونڈ پر پرچم کشائی انجام دی اور پولیس کی سلامی لی اور اس موقع پر پولیس پریڈ گرائونڈ پر مخاطب کرتے ہوئے مجاہد آزادی اور شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کیا اور آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور صدیوں سے امن و امان یہاں پر برقرار ہے اور شہیدان تلنگانہ کے جدوجہد کے نتیجہ میں تلنگانہ حاصل کرتے ہوئے ریاست کی ترقی انجام دی جارہی ہے۔ نئی ریاست کے مستحکم اور آنے والی نسلوں کیلئے بنیاد ڈالتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھررائو ترقی کی راہ پر ریاست کو لے جارہے ہیں اور تمام افراد کو ترقیاتی اسکیمات سے مستفید کراتے ہوئے سنہری تلنگانہ کے قیام کیلئے کوشاں ہے تلنگانہ میں کئی وسائل ہے اس کا استعمال کرتے ہوئے ریاست کی ترقی کو انجام دیتے ہوئے کسی بھی ریاست میں انجام نہیں دی جانے والی اسکیمات جو تلنگانہ میں انجام دیا جارہا ہے اور 4000 کروڑ روپئے 35 ترقیاتی اسکیمات کو انجام دیا جارہا ہے ریاست بھر میں 38 لاکھ افراد کو آسرا ، کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک و دیگر اسکیمات سے مستفید کیا جارہا ہے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کرتے ہوئے ہر گھر کو شفاف پانی فراہم کرنے کیلئے مشن بھگیرتا کے تحت آبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے اس سال آخر تک ہر دیہات کو پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تالابوں کی کشادگی مشن کاکتیہ کے تحت انجام دی جارہی ہے ۔ دیہاتوں میں موجودہ وسائل کا استعمال کرنے کی صورت میں بہترین نتائج پیش آنے کے امکانات ہیں ۔ دیہی نظام کو مستحکم کرتے ہوئے دیہی معاشی پالیسی کی عمل آوری کیلئے زرعی شعبہ کو فروغ دیتے ہوئے خاندانی پیشہ واروسائل کو فروغ دیا جارہا ہے اور کسانوں کو فی ایکر 4 ہزار روپئے فراہم کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے ضلع کے کسانوں کے آبی مسائل کے حل کیلئے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے سری رام ساگر پراجیکٹ کو از سر نو کارآمد بنانے کیلئے اس کا سنگ بنیاد رکھا ہے ۔ شمالی تلنگانہ میں 200 کلو میٹر گوداوری ندی بہتی ہے گوداوری ندی پر بیاریجوں کی تعمیر کے ذریعہ 80 ٹی ایم سی پانی محفوظ کرتے ہوئے 2000 کروڑ روپئے سے سری رام ساگر پراجیکٹ کو کارآمد بنانے کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس کے ذریعہ نظام آباد، میدک ، عادل آباد، کریم نگر، نلگنڈہ، ورنگل اضلاع کے 18لاکھ ایکر اراضی کو پانی فراہم کیا جائیگا۔ نیریگڈہ سے ریورس پمپنگ کے ذریعہ پانی فراہم کرتے ہوئے 45لاکھ ایکر اراضی کو پانی فراہم کیا جائیگا۔ نظام آباد ، کاماریڈی ضلع کے 4لاکھ 80 ہزار ایکر کو پانی فراہم کیا جائیگا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمات کے ذریعہ عوام کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمت انجام دینے والے افراد کو توصیف نامہ بھی پیش کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT