Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے کیمپ آفس سے اعلیٰ عہدیداروں کو تلخ تجربہ

چیف منسٹر کے کیمپ آفس سے اعلیٰ عہدیداروں کو تلخ تجربہ

حیدرآباد12فبروری، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کو آج اس وقت تلخ تجربہ سے گذرنا پڑا جب چیف منسٹر کیمپ آفس میں سیکورٹی عہدیداروں نے تلاشی کے نام پر روک دیا۔ چیف منسٹر نے پرنسپال سکریٹریز کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں شرکت کیلئے جب مختلف محکمہ جات کے پرنسپال سکریٹریز کیمپ آفس پہنچے تو سیکورٹی عملہ نے تلاشی کو لازمی قرار دیتے ہوئے انہیں روک دیا۔ عام طور پر آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کو شناخت کے ساتھ داخلہ کی اجازت دی جاتی ہے۔ اسکے برخلاف سیکورٹی عملے نے سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کو باب الداخلہ پر روکتے ہوئے شناختی کارڈز بتانے کی خواہش کی۔ عہدیداروں نے جب اپنے شناختی کارڈ دکھائے تو انہیں تلاشی کے بعد ہی کیمپ آفس میں جانے کی اجازت دی گئی۔ سیکورٹی عملے کے اس رویہ سے عہدیداروں میں ناراضگی دیکھی گئی۔

TOPPOPULARRECENT